Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’کبھی نہیں سوچا تھا میرا کوئی آرمی چیف ہو‘:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کوئی آرمی چیف ہو، سب ادارو ں میں میرٹ پرلوگ لگنےچاہئیں ۔
ہمارے جیسےلوگ ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتےہیں میری فوج سےلڑائی ہو، لیکن ملک بھی میرا ہے اور یہ فوج بھی میری ہے ،چاہتا ہوں ادارے مضبوط ہوں ادارےمضبوط ہوں گےتوملک مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کیلئےراولپنڈی جا رہا ہوں میری قوم میرے ساتھ ہے آج کا مجمع تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہو گا، مجھے اعتماد ہے میری قوم میں شعور آگیاہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو ان سے کیا بات کروں، ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا ادارے میں اچھے برے لوگ ہوتےہیں یہ کیابات کر دی کہ ادارےکےخلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے پوچھیں 7 ماہ میں ایسا کیا کام ہوا، انہوں نےصرف باری باری اپنےمقدمات ختم کرائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button