زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کےلئے نیا فارمولا جاری کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر تیسری بار داخلے کا فارمولا تبدیل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : سپورٹس سیٹوں کے داخلوں پر ’’ پری رگنگ ‘‘ کے سائے، میرٹ کے منتظر طلباء پریشانی میں مبتلا
نئے مراسلے کے مطابق سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین محمد رمضان شیخ ہوں گے، جبکہ ممبران میں ڈاکٹر عمر چودھری، ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر رشید احمد، مہرین صبا ، ڈائریکٹر سپورٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شامل ہوں گے، جبکہ کھلاڑیوں کو نمبثردینے کا اختیار چیئرمین، صدر ایف ایس اے ، ڈائریکیٹوریٹ سپورٹس مردانہ ، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس زنانہ ، سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ اور 5 دیگر شعبوں کے نمائندوں کا ہوگا۔
جبکہ کھلاڑیوں کے کوائف کے نمبر 40 رکھے گئے ہیں جن میں نیشنل ٹیم کے کھلاڑی کے 15، ایچ ای سی اور بورڈ ٹیم کے 10، یونیورسٹی بورڈ کی ٹیم کے 5 یونیورسٹی ، کالج سپورٹس ٹیم کا ایک نمبر مختص ہوگا، جبکہ باقی نمبر پرفارمینس کے رکھے گئے ہیں۔