Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کے نئے ایم ڈی نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر منظر جاوید علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
منظر جاوید پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر رکن ہیں۔انہوں نے ملازمت کے دوران اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔
انہوں نے ایم ڈی پیف کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سینئر افسران سے ملاقاتیں کیں اور تمام دفاتر کا دورہ کیا۔
ایم ڈی پیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیف ایک شفاف اور متحرک ادارہ ہے ، جو علم کا نور عام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں کو جانفشانی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا تاکہ صوبہ پنجاب میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔