Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

” آرٹیفشل انٹیلیجنس کے نئے اہداف اور روجحانات ‘‘ دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہوگی

ویمن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت نے نئے اہداف اور نئے روجحانات بارے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج سے شروع ہوگی ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج سے شروع ہوگی، جس کا عنوان ’’ آرٹیفشل انٹیلجس کے نئے اہداف اور روجحانات ‘‘ رکھا گیاہے، کانفرنس کی چیف پیٹرن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی، جبکہ فوکل پرسن چیئرپرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول ہیں۔

کانفرنس میں جو ریسرچ پیپر پڑھے جائیں گے، ان میں کمپیوٹر ویژن ، مستحکم زراعت کےلئے مصنوعی ذہانت کی اپلیکشن ، بلاک چین ٹیکنالوجی، نیچرل لینگویج پراسس، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹک، روبوٹیکس ، ڈیٹا سائنسز اینڈ بزنس، انٹیلجنس، ریموٹ سینسنگ، ڈیپ لرننگ ، ہیلتھ اور ایجوکیشن شامل ہوں گے ۔

کانفرنس کا افتتاح صبح 10 بجے ہوگا، جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اور ریسرچر شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button