Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی سے ستائی عوام پر نیا بم گرا دیا گیا

اوگرا نے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سوئی ناردرن کیلیے گیس 74.42 فیصد مہنگی جبکہ سوئی سدرن کیلیے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 اعشاریہ 42 فیصد ، جبکہ سوئی سدرن کے لیے 67 اعشاریہ 75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر چار سو چھ روپے اٹھائیس پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے چار سو انہتر روپے اٹھائس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت نو سو باون روپے سترہ پیسے ، سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت ایک ہزارایک سو اکسٹھ روپ اکانوے پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button