Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی ۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے علی الصبح دبئی پہنچا ، جہاں کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔

پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button