Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

این ایف سی ملتان بڑی میزبانی کےلئے تیار

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام ساوتھ پنجاب میں پہلی بار پاکستان کی 50 سے زائد مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کے منظور شدہ پراجیکٹس کو فنانس کرنے کیلئے (فائنل ائیر ڈیزائن پروجیکٹ فنانسنگ) پروگرام این ایف سی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ڈیزائن پروجیکٹ فنانسنگ ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں ڈپٹی رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل کاشف علی،کیمکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر صادق حسین ،ڈاکٹر عمر ،مجتبی اشرف، ڈاکٹر کامران بھٹی نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری یونیورسٹی کے کیمکل ڈیپارٹمنٹ کے طلباءو طالبات نے ڈیزائن پروجیکٹ فنانسنگ میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہماری درخواست پر تیسرا ایونٹ جنوبی پنجاب میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ملتان میں 24 نومبر جمعرات کو منعقد کیا جارہا ہے ، جس میں 50 سے زائد پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے، اور ان سٹوڈنٹس کو انجینئرنگ کونسل کی طرف سے چیک تقسیم کئے جائیں گے جن سٹوڈنٹس کے پراجیکٹ انجینئرنگ کونسل سے منظور ہوئے ہیں۔

یہ پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ کہ اس پراجیکٹ میں انڈسٹری کو بھی بلایا گیا ہے اس پر انڈسٹری کے ساتھ ایم او یو سائن ہوا ہے تاکہ پاس شدہ انجیئنرز کے پاس ٹیکنیکل سکل حاصل ہو سکے۔

ایونٹ میں پراجیکٹ منظور ہونے والے فی سٹوڈنٹ کو 2 لاکھ روپے رقم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انجینئرنگ یونیورسٹیز کی تعلیم کا لیول انگلینڈ اور کی کینیڈا کا ہے ان ممالک میں جانے والے سٹوڈنٹس کو اب ادھر کے ممالک کا ریگولیٹری ٹیسٹ نہیں دینا پڑتا۔

دریں اثنا این ایف سی آئی ای ٹی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام فائنل ایئر پراجیکٹ فنانسنگ کے حوالے سے تقریب کے انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت کے وائس چانسلر ڈاکٹر ملک اختر علی کالرو نے کی۔

وائس چانسلر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اور پی ای سی نوجوان نسل کے پراجیکٹس کو اسپانسر کرے۔

ان کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کے ساتھ ہے۔ اس سے نہ صرف انٹرن شپ کو فروغ ملے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

تقریب میں 50 سے زائد جامعات کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ جن میں 250 سے زائد پراجیکٹس کو پی ای سی کی طرف سے فنانس کیا جائے گا۔

تقریب کا انعقاد 24 نومبر2022ء کو این ایف سی آئی ای ٹی میں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button