Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نشاط سکول انتظامیہ نے بچوں کو یرغمال بنالیا

ملتان :- نشاط سکول لودھی کالونی برانچ کی انتظامیہ نے دوبچوں کو یرغمال بنایا۔

نجی کمپنی کے ملازم عقیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے دو بچے نشاط سکول لودھی کالونی میں پڑھتے ہیں گزشتہ روز ایک فوتگی کی وجہ سے والد کو بچے لینے بھیج دیا۔

جن کے ساتھ سکول انتظامیہ نے بدتمیزی کی اور بچوں کو یرغمال بنالیا، پہلے وہ بچوں کو لیجانے کےلئے ایس اوپیز مکمل کرتے رہے۔
دو گھنٹے گزرنے کے بعد چھٹی کا ٹائم ہوگیا تو انتظامیہ نے بوڑھے والد سے تحریری معافی کا مطالبہ کردیا کہ عملے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے، جب تک تحریری معافی نہیں مانگی جائے گی بچے نہیں جاسکتے۔

جس پر پولیس کو بلایا گیا تو تھانہ گلگشت کا اہلکار پہلے پرنسپل کے آفس میں بیٹھا رہا، پھر آکر ہمیں دھمکیاں دیتا رہا، فوٹیج بنا کر بچے دیکر جانے دیا انہوں نے اعلیٰ حکام سے سکول حکام اور پولیس اہلکار کے رویے پر کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

جبکہ سکول کے پرنسپل شفقت حیات خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایس او پیز پر عمل کرانے کی کوشش ، کسی سے کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی، پولیس آئی تھی ان کو سارا معاملہ بتایا تو انہوں نے بھی ان کو سمجھایا اور بچے لیجانے کی ہدایت کی ۔
وہ خود اپنے بچوں کو شام 5 بجے تک سکول چھوڑ گئے ہمارے فون کرنے پر ان کو لینے آئے، اب یہ لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button