Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی، معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے : مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا دوست ممالک عموماً ہماری بڑی مدد کرتے ہیں، چین نے اس صورت حال میں بھی ہمیں چند روز پہلے 70 ملین ڈالر دیے ہیں، پاکستان کی مدد کرنے پر حکومت اور عوام کو چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا سب سے پہلی چیز تو یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کریں، ہمیں اس مہنگائی میں مزدور کی اجرت بڑھانی پڑے گی، جن کی تنخواہ ایک لاکھ ہے ان کی آمدن بھی بڑھانی پڑے گی، مہنگائی بھی بڑھے گی لیکن ہمیں یہ سب کرنا ہو گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عمران خان نے دو مرتبہ آئی ایم ایف سے معاہدے توڑے، عمران خان نے دو سال تک گیس کی قیمت نہیں بڑھائی حالانکہ دنیا بھر میں بڑھ رہی تھی، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم برداشت کر سکتے، ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جب ہمیں بڑھانی چاہیے تھی ۔

عمران خان کے زمانے میں اور پھر ہماری حکومت میں بھی، ٹیکسٹائل اور دیگر انڈسٹریز کو سبسڈی دیدی، یہ سب وہ چیزیں ہیں جنہیں حکومت نے حل کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button