Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

او لیول / اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری

پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے تحت امتحانات 25 اپریل سے شروع ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کیمبرج اسسمینٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے 25 اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون تک جاری رہیں گے۔

امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20 کے قریب امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلباء اے اور او لیول امتحان دیں گے۔

کراچی سے تقریباً 6000 طلباء پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے، جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button