Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملتان کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

آل پنجاب چیئرمین ایجوکیشن بورڈز فیڈریشن و صدر تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان ملک نثار احمد اور جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود مشن ہے، تعلیمی بورڈملازمین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے، ہر موقع پراپنے ملازمین دوستوں کا ساتھ نبھائیں گے، کسی بھی مشکل کے وقت کسی ایمپلائی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وہ تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری، تقسیم انعامات سپورٹس گالا و عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے کی۔

مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ پروفیسر خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حافظ ڈاکٹر فدا حسین تھے۔

تقریب میں چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے صدر ملک نثار و جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین‘ سینئر نائب صدر محمد یونس صدیقی‘سینئر نائب صدر دوئم مہر محمد اکبر‘نائب صدر اول مجاہد حسین بلوچ‘نائب صدر دوئم محمد جواد نعیم بھٹی‘ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظفر حسین‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول چوہدری احسان الٰہی گجر‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم محمد تیمور‘فنانس سیکرٹری حافظ محمد یحییٰ خان‘ آفس سیکرٹری ملک محمد رمضان‘پریس سیکرٹری محمد الیاس نوناری‘جوائنٹ سیکرٹری سید باقر حسین اور ایڈیٹر حضور بخش نے شرکت کی۔

عمرہ ٹکٹ کیلئے قرہ اندازی میں ملازمین شوکت علی‘ اللّٰہ بخش‘عامر حیدری‘ شہزاد سہیل‘ ندیم شہزاد‘ دلاور حسین‘محمد راضی‘ محمد احمد‘ محمد اکبر نذیر‘ محمد احسن اور عادل عباسی خوش نصیب نکلے۔

اس موقع غیر مسلم ملازمین کی بھی قرعہ اندازی کی گئی، جس میں موٹر سائیکل کا انعام رکھا گیا، قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل کا انعام ایمپلائی کاشف مسیح کا نکلا۔

چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ادارے کے مفادات اور ملازمین کی فلاح وبہبود میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کردار قابل تحسین ہے، ملک نثار احمد‘ شیخ عمران حسین و دیگر ایمپلائز عہدیداروں کی نشاندہی پرملازمین کے تمام مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔

تقریب میں تعلیمی بورڈ کے تمام افسران وملازمین کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین نے بھی بھرپور شرکت کی، جنہیں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button