Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ای لائبریری میں موٹاپے بارے سیمینار

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ متوازن غذا کا استعمال، فعال زندگی گزارنا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا نہ صرف موٹاپے بلکہ بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

وہ گزشتہ روز ای لائیبریری ملتان میں مٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انچارج ای لائیبریری نور خان قیصرانی , اسسٹنٹ لائیبریرین وقار احمد اور جیمنیزیم انچارج صبا حبیب موجود تھے۔

فاروق لطیف نے کہا کہ دنیا بھر میں آج انسداد موٹاپے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ موٹاپا بے شمار خطرناک بیماریوں جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت ساڑھے 6 کروڑ بالغ افراد اور 11 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں جس کے باعث وہ کئی بیماریوں بشمول کینسر کے خطرے کی براہ راست زد میں ہیں۔ موٹاپا دماغ پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ دماغ کی عمر میں 30 سال تک کا اضافہ کرسکتا ہے، جس کے باعث بڑھاپے میں پیدا ہونے والی دماغی بیماریاں جیسے الزائمر اور ڈیمنشیا وغیرہ قبل از وقت ہی ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹاپے کی اہم وجہ جنک فوڈ کا استعمال، زیادہ بیٹھ کر وقت گزارنا اور ورزش نہ کرنا ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق کم سونا اور نیند پوری نہ کرنا بھی وزن میں اضافہ کرسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button