Breaking NewsEducationتازہ ترین
آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کو پراجیکٹ ونگ کے خلاف مہم پر تشویش
آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی نے پراجیکٹ ونگ کے خلاف مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو حقائق کے خلاف اور کردار کشی قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پراجیکٹ ونگ کے دو افسروں کے خلاف پلان کے تحت مہم چلائی جارہی ہے جو افسوس ناک اور بے بنیا د ہے، یونیورسٹی میں اس وقت صرف دو پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جن میں تعمیر ڈیپارٹمنٹ آف صوفی ازم اینڈ مسٹیرزم، جس پر امانت علی کھادل، ایس ڈی او اور بلال قریشی ، سب انجینئر کام کر رہے ہیں جبکہ دوسرا تعمیر ہا کی گراؤنڈ اور اسٹروٹرف ، جس پر انجینئر ہاشم گلزار، ایس ڈی او اور محمد رمضان حیدر ، سب انجینئر کام کر رہے ہیں۔
ان دونوں پروجیکٹس پر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، یہ دونوں پراجیکٹس ایچ ای سی کے زیر نگرانی مکمل کئے جارہے ہیںش جو ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ چیک کرتی ہے۔