Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار زبیر خان نے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیاہے کہ کسی بھی حلقہ سے کوئی اعتراض/ مشاہدہ موصول نہ ہونے کے بعد زکریا آفیسرز الائنس کے امیدوار آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے عہدیدار منتخب ہوگئے ہیں۔

ان عہدیداروں میں رانا جنگ شیر صدر، انجینئر عمران احمد شیخ سینئر نائب صدر، کامران تصدق نائب صدر، ملک خلیل احمد کھور جنرل سیکرٹری، عظمت علی جوائنٹ سیکرٹری، فیصل اکرم فنانس سیکرٹری، سید شہزاد علی پریس سیکرٹری ندیم اعظم سپورٹس سیکرٹری (مرد) فرزانہ گل شامل ہیں۔

جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں مسٹر مظفر احمد شیخ، انجینئر سعود منیر، فاروق احمد، مظہر سعید خان، مسٹر محمد عمران، مسٹر منور حسین جعفری، محترمہ طاہرہ ملک، مسٹر رافع محمود سپورٹس سیکرٹری (خواتین) شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button