Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ: جامعہ مسجد فاطمۃ الزہرا کے افتتاح کی پر وقار تقریب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جامعہ مسجد فاطمۃ الزہرا کے افتتاح کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس مسجد میں جس جس نے جس قدر حصہ لیا ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسجد اللہ کا گھر ہے اس کی تعمیر میں حصہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے، اور اس کا اجر بھی اللہ ہی عطا کریں گے۔

یونیورسٹی کی یہ مسجد ایک وسیع کردار اداکرے گی۔ جس میں مہذب شہریت کے اصول سکھانے، مہذب شہری بنانے، سماجی بردباری، مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے کلاسز ہوں گی۔ یہ مسجد مسجد نبوی کے نمونہ پر کردار ادا کرے گی۔ مسجد حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد ادا کرنے کا درس دیتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید احمد احمد نے کہاکہ مسجد اللہ کا گھر ہے، جو انسانوں کو وحدت دینے کا ذریعہ بنتی ہے۔ بدقسمتی سے مسجد کا تعارف فرقہ وارانہ بن گیا، اس سے مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کا کام لیا گیا۔ مسجد اور معاشرے کاتعلق کمزور ہوگیا۔ مسجد اللہ سے تعلق اور انسانیت دوستی اور معاشرے میں وحدت پیدا کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ قرآن میں ہے کہ پہلی مسجد مسجد الحرام معاشرتی امن اور معاشی خوشحالی کے لیے تعمیر کی گئی۔یہی مقصد جامع مسجد فاطمۃ الزہرا کی تعمیر کا ہے۔

اس موقع پر آصف مجید، رانا مشتاق، الطاف شاہد سمیت فیکلٹی اور طلباء موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button