یو ای ٹی ملتان میں نئے طلباء کے اعزاز میں تقریب
ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں گزشتہ روز نئے آنے والے طلباء و طالبات کو یو ای ٹی ملتان کا تعارف کروایا گیا۔
اس موقع پرایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ انجینئر میڈم فاطمہ، کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سمینہ ناز الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد احمد، کنٹرولر ایگزیمینیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز احمد، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عمار احمد نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء وطالبات صرف محنت کر کے ہی اپنی منزل کو پا سکتے ہیں۔محنت کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ یو ای ٹی کے پروفیسرز ان کا مستقبل بنانے کے لیے ان کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مد دیں گے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بنیں۔
اب یہ ان طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ دل لگا کر پڑھیں اور ادارے کا نام روشن کریں۔
سٹوڈنٹس کو ان کے مضامین کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ آ گے کس کس فیلڈ میں جاسکتے ہیں، کل سے باقاعدہ کلاسز شروع ہو جائیں گی، یو ای ٹی ملتان کے استاتذہ کرام آپ سب کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، تاکہ آپ سب یو ای ٹی ملتان کانام روشن کریں۔