Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان نے پاکستان میں نئے امتحانات متعارف کرادئیے

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے نیا امتحانات اسسمنٹ اینڈ کوالٹی الائنسز متعارف کروادیا ، جس میں یونیورسٹی کے دو شعبوں کا اشتراک ہے ، برطانوی معیار تعلیم کے مطابق آکسفورڈ اے کیو اے کے امتحانات قابل رسائی زبان اور بین الاقوامی سطح پر متعلقہ سیاق و سباق کا استعمال کرتے ہوئے مضمون کی اہلیت کی جانچ کرتے ہیں۔

ان امتحانات میں امیدوار کی صلاحیت کے مطابق سوچ کا تنقیدی جائزہ لیا جاتا ہے، جو طلباء کو ان کے تعلیمی سفر اور اس سے آگے مستقبل میں کامیابی کے لیے تیار کرتاہے۔

یہ امتحانی بورڈ سسٹم پاکستان میں عالمی معیار کا نصاب اور تشخیصی معیار لائے گا، جو طلباء اور اساتذہ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قابلیت تک رسائی فراہم کرے گا، اس امتحان کے لئے ستمبر 2024 سے کلاسز شروع کی جائیں گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی نصاب کے سخت امتحانات کا مقصد ہر طالب علم میں بہترین کو سامنے لانے کی کوشش ہے، دنیا بھر میں اے کیو اے کے امتحانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور اب ہم انہیں پاکستانی سیکھنے والوں کے لیے دستیاب کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button