Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

قومی احتساب بیورو نیب ملتان کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں "ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جسکی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان فیاض احمد قریشی نے کی جبکہ سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور احمد کنڈی اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف مہمانان خصوصی تھے۔

سیمینار میں کمشنر ملتان چوہدری اشفاق احمد، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سمیت مختلف محکموں کے اعلی افسران اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےڈائریکٹر جنرل نیب ملتان فیاض احمد قریشی نےکہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ کر کے ہی خوشحال پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، اور بدعنوانی ملکی معیشت کی ترقی کےلئے ناسور کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سے کرپشن سرطان کی طرح سرایت کر رہا ہے اور اس کے خلاف حکومت اور اداروں کیساتھ ساتھ ہم سب کو ملکر لڑنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں "کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز” کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ طلباء کی شخصیت کی بہتر انداز میں نشوونما ہو سکے ، اور انہیں بدعنوانی، کرپشن اور وسائل کے ناجائز استعمال کے مضر اثرات بارے آگاہی اور شعور دیا جا سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چانسلر و گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ مالی کرپشن کیساتھ اخلاقی بدعنوانی کا تدارک بیحد ضروری ہے، اور ہمیں وسائل کے زیاں کو قومی ذمہ داری سمجھ کر روکنا ہوگا تاکہ ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سادہ طرز زندگی اور خود احتسابی سے کرپشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

رفیق رجوانہ نے کہا کہ نوجوان قوم کی امید اور اثاثہ اور مایوسی کے سمندر میں امیدوں کے جزیرے ہیں۔

اس سیمینار سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ خدا خوفی، اسوہ حسنہ اور اعلی اخلاقی روایات کا اجرا کرپشن کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے "کرپشن فری پاکستان” کے عنوان سے اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں۔

تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی نے تقریری مقابلے اور پینٹنگز کے مقابلے جتنے والے طلباءکو شیلڈز اور انعامات بھی دئیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button