Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سکولوں میں تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی
محکمہ سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں سموگ کے باعث تمام آوٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے، جس میں کھیلوں کے مقابلے ، تفریحی دورے بھی شامل ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی سے پہلے متعلقہ اتھارٹیز کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی، سکولوں کو کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی کے لئے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔