Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کےلئے تیاریاں شروع
کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کا ٹاکرا 9 دسمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
شائقین کرکٹ کی بھرپور تفریح کیلئے انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی صدارت میں پی سی بی اور انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کا روایتی انداز میں بھرپور استقبال کرینگے، اور شہر میں بھرپور تشہیر کی جائے گی۔
کمشنر نے بتایا کہ موٹر ٹریفک پلان تشکیل دیکر روٹ کو مکمل کلئیر کرینگے۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو کرکٹ میچز کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔