Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیاء کپ 2023: کپتان آمنے سامنے آنے کو تیار؛ ذکاء اشرف آج ملتان پہنچیں گے، سٹیڈیم سیکورٹی کے حصار میں

ایشیاء کپ 2023کے افتتاحی میچ کے لئے پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی، ٹیموں کے کپتان آج ایشیا کپ کے لئے تیاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ 2023 کا افتتاحی میچ کل اڑھائی بجے شروع ہوگاش پاکستان اور نیپال کی ٹیموں نے گزشتہ روز ہوٹل میں ہی آرام کیا، افتتاحی میچ کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ میچ میں استعمال ہونیوالی پچ کو بلے بازوں کے بہترین قرار دیا جارہا ہے ۔

اسٹیڈیم کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اداروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں، جس کے لئے 2ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں ٹیموں کے آمدورفت والے روٹ،بہوٹل اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف تعینات کیے گئے ہیں ۔

ملک میں مہنگائی کی شرح کی وجہ سے میچ کے لئے فروخت کی جانیوالی ٹکٹوں کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

افتتاحی میچ میں شرکت کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداران سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف آ ج ملتان پہنچ جاہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے ایشیا کپ کے 30 اگست کو افتتاحی میچ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیڈیم اور روٹس پر بھرپور آپریشن کلین اپ کیا گیا۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سٹیڈیم سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ہے ۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری کے ذریعے ٹیموں کےروٹس سے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے تمام انکلوژرز کی بھی دھلائی مکمل کرلی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے گزشتہ روز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور نتظامات چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ضلع بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی جبکہ ٹریفک کا بھی متبادل روٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصور الحق رانا سے تاجر نمائندوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے تاجر برادری کا کاروبار متاثر نہیں ہونے دینگے۔تاجر برادری اور سول سوسائٹی کیلئے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں اسٹیڈیم اور روٹ کا وزٹ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین ان کے ہمراہ تھے، پاک فوج کے افسران بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے ۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران نے سی پی او ملتان منصور الحق رانا کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
روٹس، ہوٹلز اور اسٹیڈیم کے اندر و باہر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ روٹس اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں جے ٹی ٹی اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

سی پی او ملتان نے ہدایات کی میچ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی مدد کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر لائٹنگ اور صفائی و ستھرائی کے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں کرکٹ شائقین کیلئے خصوصی شٹل سروس اور پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت اور چیکنگ کے میکنزم کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button