Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کسان اتحاد کا پھر احتجاج کا اعلان

وزیر اعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج میں 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ مقرر نہ ہونے پر پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی رہنماؤں کا احتجاجی اجلاس منعقد ہوا ۔

جس کی صدارت بانی پروفیسر ملک اسلم مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان محمد عامر وٹو مرکزی رہنما ملک سلیم نوید اقبال ملک مرکزی رہنما نے کی۔

پنجاب کے 13 اضلاع کے تحصیل و ضلعی صدور عباس کلیار بہاولپور -محمد مہران -شمشاد جٹ-میاں اسلم فتویرا بہاولنگر ۔چوھدری تبسم بھلر ساہیوال -حق نواز بھٹی میلسی -کلیم – انور وہاڑی -راجا خان پاکپتن۔رانا اشرف ملتان عبدالغفور کلاچی ڈیرہ غازی خان۔احمد چھینا قصور ۔عمران چوہان بہاولنگر ۔منیر احمد سندھی فورٹ عباس۔واجد نول جھنگ حاجی محمد اقبال راجن پور ۔عبدالقادر خان میانوالی۔اشتیاق کاہلوں خانیوال نے شرکت کی، اورکسان پیکج میں زرعی ٹیوب ویل صارفین پر 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ پر عمل درآمد نہ ہونے ساڑھے سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس۔اور موٹر ٹیکس لوڈ پر 200 روپے فی کلو واٹ نافذ ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔

اس موقعہ پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ون یونٹ ون ریٹ 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ مقرر نہیں کیا جاتا ، پنجاب کے تمام زرعی صارفین بل ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی جنرل سیلز ٹیکس اور موٹر ٹیکس ادا کریں گے۔

پاکستان کسان اتحاد نے متفقہ طور پر ایک کور کمیٹی تشکیل دی، جس میں پروفیسر اسلم ناصر،ملک ذوالفقار اعوان ،میاں محمد عامر وٹو ،میاں واجد نول،احمد چھینا،حاجی جہانگیر فیض خان خاکوانی ،عبدالغفور کلاچی ،حق نواز بھٹی صاحب ،میاں اسلم فتویرامیاں اشتیاق کاہلو چوھدری تبسم بھلر شامل ہیں ، جو تمام فیصلہ کرے گی۔

کور کمیٹی نے حکومت کو خبردار کیا ہے حکومت اگر 5 فروری تک 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ کا دوبارہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ۔پھر پاکستان کسان اتحاد پانچ فروری کے بعد منظم طریقے سے احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

پہلے پنجاب کے تمام اضلاع میں جی ٹی روڈ اور موٹر وے کو دو دو گھنٹے کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

پھر لاکھوں کسان اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنا مطالبات کی منظوری تک رہے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button