Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کسان اتحاد کا ایک بار پھر احتجاج کا اعلان ، اجلاس طلب

پاکستان کسان اتحاد کا اجلاس بانی پروفیسر ملک اسلم کے زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان ۔محمد مسعود ربانی ۔مرکزی رہنما میاں عامر وٹو ۔نوید اقبال ملک ۔محمد سلیم ملک دیگر کسان شرکاء نے شرکت کی ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ۔کہ وزیر اعظم کا اعلان کردہ کسان پیکج 13روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ ریوائز نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

زرعی صارفین پر نومبر سے لاگو موٹر ٹیکس لوڈ پر 200 روپے فی کلو واٹ ۔17.50 فیصد جنرل سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔

کسانوں کی ہمدرد نواز شریف دور حکومت کا ون یونٹ ون ریٹ بحال کیاجائے ۔ریوائز نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک مہنگے بھاری بل ادا نہیں ہو سکیں گے ۔
حال ہی میں کیا گیا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے اور ملک کو گندم خود کفیل بنانے کے لئے کنٹرول ریٹ پر کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

کیوں کہ گندم کی فصل برتری کے عمل سے گزر رہی ہے اور اس وقت کھاد کی اشد ضرورت ہے ضلع انتظامیہ وافر مقدار میں کھاد ہونے کے باوجود بلیک مارکیٹنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ہر آفیسر اپنے حصے کا کمیشن وصول کر رہا ہے۔

غریب کسان کنٹرول ریٹ سے 500 روپے تا 1000روپے فی بوری خریدنے پر مجبور ہے ۔کھاد مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔سندھ گورنمنٹ کی طرح پنجاب گورنمنٹ گندم کی قیمت چار ہزار مقرر کرے ۔

10فروری کو بین الاضلاعی اجلاس فورٹ عباس کے علاقہ قلعہ موج گڑھ چولستان میں میاں عامر وٹو کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔

اس اجلاس میں اسلام آباد پر امن مارچ اور دھرنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button