علی اکرم گجر ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نیوی اور این ٹی ڈی سی واپڈا فائنل میں
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام علی اکرم گجر ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نیوی اور این ٹی ڈی سی واپڈا فائنل میں پہنچ گئے۔
آسٹرو ٹرف سٹیڈیم متی تل پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچوں میں پاکستان نیوی نے رائل آرچرڈ ملتان کو اور این ٹی ڈی سی واپڈا نے ڈسٹرکٹ خانیوال کو ہرا دیا۔
ڈائریکٹر ٹورنامنٹ بریگیڈیئر (ر) مسرور کا کہنا تھا کہ ملتان میں آسٹروٹرف میدان پر ہاکی کھیلنا کبھی خواب تھا، اب تسلسل سے ایونٹ کروائے جارہے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن ریحان بٹ نے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے میچ دیکھا، دیگر مہمانوں میں ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی کے سابق صدر حامد چوہدری، ایڈیشنل ایس ای میپکو انجینئر وسیم اختر بھٹہ، نجی کالجز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر لائق خان، امریکہ سے آئے ہوئے سپورٹس بزنس مین محمد نعمان شامل تھے۔
ایونٹ کے پیٹرن انچیف چوہدری محمد اشفاق ریاڑ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سفیر حسین نقوی اور سیکرٹری ٹورنامنٹ خرم بشارت نقوی نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد واپڈا کے مرحوم اعلی آفیسر علی اکرم گجر کی قومی کھیل کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔