Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیاء کپ: پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں

ایشیاء کپ 2023 کا افتتاحی میچ 30اگست کو ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ کو یادگار بنانے کے لئے پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ دن رات کاویشوں میں مصروف ہے، افتتاحی میچ کےلئے پاکستان کی ٹیم گزشتہ سہ پہر ملتان پہنچ گئی، تاہم کپتان بابر اعظم سمیت تین کھلاڑی آج ملتان پہنچیں گے۔

پاکستانی ٹیم کی ہوٹل آمد پر انتظامیہ نے سرائیکی اجرکیں اور پھول پیش کئے۔

کوچ مکی آرتھر خوشگوار موڈ میں نظر آئے ، تاہم کھلاڑیوں نے ملتان پہنچنے پر آرام کرنے کوترجیح دی۔

جبکہ نیپال کی ٹیم رات 8 بجے کے قریب ملتان پہنچی، کھلاڑیوں کو روایتی اجرک پہنائی گئی، اور پھول پیش کیے گئے ، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس کے لئے ملتان سٹیڈیم جائیں گی۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ میچ کو یاد گار بنانے کےلئے متحرک رہی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے ایشیاء کپ کے 30 اگست کو افتتاحی میچ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیڈیم اور روٹس پر بھرپور آپریشن کلین اپ کیا گیا۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سٹیڈیم سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری کے ذریعے ٹیموں کےروٹس سے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے تمام انکلوژرز کی بھی دھلائی مکمل کرلی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے گزشتہ روز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، اور نتظامات چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، ضلع بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی، جبکہ ٹریفک کا بھی متبادل روٹ تیار کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button