Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹ کے نقصان پر317 رنز بنالیے

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، اور 12 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق اعجاز پٹیل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے، شان مسعود بھی مچل بریسویل کی گیند پر زور دار ہٹ لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، وہ صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

امام الحق بھی بریسویل کی گیند پر آگے بڑھ کر چھکا لگانے کی کوشش میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تین کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن جب ٹیم کا اسکور 110 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، اور سنچری مکمل کی جبکہ سرفراز احمد نے بھی تقریباً 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کے بعد پہلی ہی اننگز میں ففٹی اسکور کی۔

سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button