Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہونہار طلبہ کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دینے کا اعلان

حکومت نے میٹرک کرنے والے ہونہار طلبہ کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

میٹرک کے سالانہ امتحان 2022 میں ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ سکالر شپ لینے کے اہل ہونگے۔

بتایاگیا ہے کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن پروگرام کے تحت 500 طلبہ کو دوسال کیلئے ماہانہ سکالر شپ ملےگا، سکالر شپ کیلئے 4 سائنس مضامین میں بچوں کے ستر فیصد نمبر لازمی ہونے چاہئیں۔

صرف پبلک سکولز سے میٹرک کرنے والے طلبہ درخواستیں جمع کرواسکیں گے، پرائیویٹ سکول یا ادارے کے طلبہ سکالر شپ کیلئے اہل نہیں ہونگے۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کا ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔

سکالر شپ کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے پچاس فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button