Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کو اولین ویل چیئرز ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

ایشیاء ویل چیئرز کپ دوسری بار جیتنے کا صلہ، پاکستان کو اولین ویل چیئرز ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔

یہ انکشاف پاکستان ویل چیئرز کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدر میڈم رخسانہ نے ملتان میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے مسلسل دوسری بار ایشیاء ویل چیئرز کپ کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان محمد ذیشان اور چیمپئن سکواڈ کے کھلاڑیوں کپتان محمد ذیشان۔ محمد مؤذن (لاہور) ۔ محمد لطیف(ڈیرہ غازیخان) اور احمد یار(ملتان ) ۔ نامور سپیشل پرسنز موٹیویشنل سپیکر نادر خان ۔ ایم ڈی مکس انسٹی ٹیوٹ احمد علی بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

میزبان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے دوسری بار ویل چیئرز کرکٹ چیمپئن بننے پر قومی ٹیم کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور اجرک پیش کی۔

اس موقع پر ایشیاء ویل چیئرز کرکٹ چیمپئن ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، اور ڈویژنل سپورٹس آفس ہال میں موجود سپیشل پرسنز نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔

صدر پاکستان ویل چیئرز کرکٹ میڈم رخسانہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلی بار ایشیائی ویل چیئرز کرکٹ ٹرافی پہلی بار سال 2019ء میں جیتی تھی، اور اس بار بھی نیپال میں کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا، اور دوسری بار ایشیائی ویل چیئرز کرکٹ ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

انہوں نے اس یادگار عظیم کامیابی کا کریڈٹ ٹیم ورک کو دیا، اور کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ پہلے ویل چیئرز ورلڈ کپ کی میزبانی بھی پاکستان کو مل گئی ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے قومی ویل چیئرز کپ کرکٹ کی میزبانی ملتان کو دینے کا اعلان بھی کیا۔

قبل ازیں تقریب میں آمد پر ایشیئن ویل چیئرز چیمپئن کپتان محمد ذیشان۔ کرکٹرز محمد لطیف۔ محمد مؤذن ۔ احمد یار اور خاتون صدر میڈم رخسانہ کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button