Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ : منفی 13 ڈگری سنٹی گریڈ میں فٹ بال کھیل کر ریکارڈ بنادیا

فٹ بال ورلڈ کپ کا خمار ،پاکستانی نوجوانوں کا انوکھا اقدام منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ میں تیرہ ہزار فٹ کے بلندی پر فٹ بال کھیلا۔

ویڈیو دیکھیں ۔

نوجوان طلباء اور رضا کاروں پر مشتمل کوہ پیماوں نے بدین میں چوٹی کو سر کیا ، نوجوانوں نے کامیابی کا کریڈٹ قطر اور افواج پاکستان کو فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر دے دیا ۔

ثاقب رحمان کی قیادت میں چار رکنی ٹیم نے چوٹی کو سر کیا ، چوٹی کو سر کرنے کے بعد اسے قطر کے بادشاہ تمیم بن حماد کے نام سے منسوب کر دیا ۔

ثاقب رحمان کا کہنا تھا ہماری یہ کامیابی پاک فوج اور نیوی کے ان جوانوں کے لیے ہے جنہوں نے قطر میں فٹ بال کا انعقاد یقینی بنایا ۔

ہمارے نیوی کے جوانوں نے قطری سمندر اور پاک فوج نے اسٹیڈیمز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا، قطر نے تمام اسلامی ممالک کی نمائندگی کر کے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم نے پہاڑ کی چوٹی پر قطر کا ساٹھ فٹ لمبا پرچم بھی لہرایا ہے ۔ یادگاری لمحے کے دوران پاکستان کے پرچم کو فضا میں بلند رکھا گیا ۔

قطر نے کسی بھی قوم ،مذہب کی تفریق کے بغیر تمام اقوام کی خدمت کی ہے۔

ٹیم میں محمد رحیم ایوب خان سیلم شاہ ثاقب رحمان شاھد خان کوثر علی شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button