Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں پینٹنگ کے مقابلے

ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز اور آرٹس کونسل ملتان کے باہمی اشتراک سے ویمن یونیورسٹی ملتان میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، مقابلے کی نگرانی مس سونیا ناصر (چیئرپرسن، شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن) اور فیکلٹی ممبران نے کی۔

اس سلسلے میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کے معصوم لوگوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کے لیے ایک پینل ٹاک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان، ڈاکٹر عدیلہ سعید (ڈی ایس اے) اور ڈاکٹر عذرا پروین (چیئرپرسن شعبہ اردو) نے بھی طالبات سے خطاب کیا، اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی۔

بعد ازاں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان نے کی، اس ریلی میں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ طالبات نے اسرائیلی مظالم کے خلاف پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔

پینٹنگ مقابلہ میں پہلی پوزیشن پر عبیرہ احمد ، دوسری عائمہ محمود اور تیسری پوزیشن طوبیٰ خان اور فاریہ بتول نے حاصل کی۔

پینٹنگ مقابلے کے ججز ڈاکٹر عذرا لیاقت، ڈاکٹر عدیلہ سعید ، ڈاکٹر ریاض ہمدانی ، اور مس سونیا ناصر تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button