Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں پروین شاکر کی یاد میں تقریب کا انعقاد

شعبہ اردو دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام طالبات کی ہفتہ وار تربیت کے سلسلے کی ایک اور تقریب بعنوان ” بیاد پروین شاکر” کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب ان کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی، صدر نشین شعبہ اردو ڈاکٹر شاہدہ رسول کی ہدایت پر اس کا انتظام شعبہ اردو کی لیکچرر ڈاکٹر شہلا اقبال نے کیا۔

اس تقریب کی نظامت کے فرائض پی ایچ ڈی کی طالبہ شازمہ زہرا نے انجام دئیے۔

صدارت پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر عصمت جمیل نے شرکت کی۔

پی ایچ ڈی کی طالبات ساجدہ اسلم، زہرہ بتول اور حافظہ کہکشاں علی نے پروین شاکر کے کلام کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی جہات ساتھی طالبات کے سامنے پیش کیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عصمت جمیل نے ادب اور سماج کے تعلق سے پروین شاکر کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے پروین شاکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاعرہ کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کی مشکلات کا احاطہ کرکے طالبات کو ان کی زندگی سے عزم و ہمت کا درس دیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شاہدہ رسول صدر نشین شعبہ اردو دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے پروین شاکر کی ادبی دنیا میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button