Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں پاستہ فیسٹول کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام پاستہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس فیسٹیول میں مختلف ہوٹلز، فوڈ سروس، انڈسٹریز جن میں فریشکو ملتان، ڈبل چیز، 14سٹریٹ، کوتھم اور 50 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات نے پاستہ کی 50 سے زائد ڈشز بنائیں۔

فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز کی اس سرگرمی کو سراہا جو انہوں نے گبز انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر کروائی ہے۔
بنیادی طور پر پاستہ بنانے کے مقابلہ جات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن گبز کا پاستہ کھا کر ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے انٹرنیشنل برینڈ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیولز سے طلباء و طالبات کو انجوائے کا بھرپور موقع ملتا ہے جو کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا کہ ایسے فیسٹیولز سٹوڈنٹس کا انڈسٹری کے ساتھ تعلق مضبوط کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں اور بچوں میں نت نئی ڈشز بنانے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ایس ایم فوڈ کے(جی ایم) محمد صلاح الدین، فریشکو ملتان کے کوالٹی کنٹرول منیجر زعیم عزیز، بابا سپانسر کے(جی ایم) مارکیٹنگ حافظ شکیل احمد، انٹرنیشنل فوڈز کے (سی ای او) امجد شفیع بھٹہ، ڈاکٹر باسط رمضان، ڈاکٹر محمد شبیر، ڈاکٹر ندا فردوس، ڈاکٹر سبط عباس، محمد عثمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button