Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پیشنٹ کیئر سائیمولیٹڈ لیبارٹری کا افتتاح

شعبہ فارمیسی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پیشنٹ کئیر سائیمولیٹڈ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کیا۔

تقریب میں فیکلٹی کے نامور اساتذہ نے بھی شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول، ڈاکٹر محمد ماجد عزیز اور ڈاکٹر محمد عمران شامل تھے۔

اس لیبارٹری کا مقصد طلبہ و طالبات کو پیشنٹ کونسلنگ کی جدید صلاحتیوں سے آراستہ کرنا اور انوینٹری مینجمنٹ جیسے دوسرے طریقے کاروں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوۓ پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر کا کہنا تھا کے آنے والے وقت میں طلباء کی ڈرگ ایڈہیرینس اور ڈیزیز مینجمنٹ کی صلاحتیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہیلتھ سسٹم فارمیسی جیسے دوسرے پروگرامز کو عمل میں لایا جاۓ گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button