Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانات اپریل میں لینے کا مطالبہ مسترد کردیا

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کا شیڈول کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا۔

تفصیل کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے میٹرک بورڈز کے امتحانات اپریل میں لیے جانے کا مطالبہ کیا تھا جس کو تعلیمی بورڈ زکی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک پیپرز کا شیڈول کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا، میٹرک امتحانات یکم مارچ سے ہی شروع ہونگے، پی بی سی سی پہلے ہی میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کرچکا ہے۔

بورڈ حکام نے مزید کہا کہ شیڈول میں تبدیلی سے انٹر اور گریجویٹ کے پیپرز کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button