Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے نہم و دہم جماعت کا ایک پیپر کم کرنے کا فیصلہ کرلیا
اب اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا نہم اور دہم جماعت میں الگ الگ پرچہ نہیں ہوگا، نہم جماعت میں اسلامیات کا سو نمبر کا پرچہ ہوگا، جبکہ دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کا سو نمبر کا امتحان ہوگا۔
فیصلے کا اطلاق 2025 میں نویں جماعت سے ہوگا۔
پی بی سی سی نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھجوا دیا، آئندہ سال سے مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کی کتابیں نئے فیصلے کے مطابق تیار کی جائیں گی۔