پی سی بی کا 5 کلبوں کی سکروٹنی کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں قائم بوگس کرکٹ کلبوں چھان بین کرتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی پہلے مرحلے میں اسلام اباد،راولپنڈی ،پشاور،فیصل آباد ،بہاولپور اور ملتان ریجن کے کرکٹ کلبوں کی چھان بین کرے گی ۔
ملتان اور بہاولپور ریجنز کے ڈسٹرکٹس میں کلبوں کی اسکروٹنی ماہ اگست کے آخری ہفتے میں ہوگی ۔
اسکروٹنی کے بعد ڈسٹرکٹ کلبوں کی نئی فہرست جاری کی جائے گی اور دوبارہ الیکشن ہوں گے۔
سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارباب الطاف حسین کی سربراہی میں ہوا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے دور میں ریجنز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کیلئے بوگس کلبوں کی رجسٹریشن کی گئی، جس پر کرکٹ حلقوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔
تاہم ذکاء اشرف نے چارج سنبھالنے کے بعد ان شکایات کے ازالہ کا اعادہ کیا تھا۔
سکروٹنی کمیٹی کے دیگر ممبران پروفیسر محمد صادق،مدثر رضا خان،سید تنویر نقی،ارباب عمر نے کہا کہ شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے میرٹ پر کرکٹ کلبوں کی اسکروٹنی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو ملکی سطح پر کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم ہو سکیں۔