میڈیا سنٹرز کو جدید تقاضوں سے مزین کیا جارہا ہے، عالیہ رشید

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی ترویج کےلئے میڈیا سنٹرز کو جدید تقاضوں سے مزین کیا جارہا ہے سوشل میڈیا کو مزید فعال کیاجارہا ہے ، پاکستان کے صحافیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں، وہ گذشتہ روز ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے صحافی جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوئے سٹوری پر کام کریں ،واٹس ایپ کے جرنلسٹ بن کرنہ رہ جائیں، پی سی بی صحافیوں کی فلاح وبہود کے لئے اقدام اٹھاتارہے گا، ریجینل صحافیوں کو بھی میں سٹریم میں لایاجائے گا، ان کی سپوٹس کوریج کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پی سی بی سب کوساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ریجنل سنٹرز پر پی سی بی کے ترجمانوں کی تعیناتی بارے اعلیٰ حکام سے بات کیجائے گی ۔