Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 20 اپریل سے شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کلب کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، اسی سلسلہ میں پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز بیس اپریل سے ملتان سمیت دیگر شہروں میں ہونے جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار محمد ارسلان خان صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے انٹر کلب ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ایم ڈی سی اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی فراہم کردہ لسٹ جس کے مطابق 2018 کی سکروٹنی میں ایکٹیو اور ان ایکٹیو کرکٹ کلبز جن کی ملتان میں تعداد 42 کے قریب ہے حصہ لینگے، اس سلسلہ میں وقت کی قلت کے پیش نظر تمام کرکٹ کلب جوائنٹ سیکرٹری ایم ڈی سی اے سے پلیر ڈیٹا فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

جبکہ تمام کلب کے صدر اور کپتان چھ اپریل 2024 بروز ہفتہ کو سہہ پہر تین بجے ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں کلب کے ممبران کے ڈیٹا فارم کے ہمراہ شرکت کرینگے، جن کو ٹورنامنٹ کے بارے میں بریفنگ دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button