Breaking NewsSportsتازہ ترین
Trending
پی سی بی نے گھٹنے ٹیک دئے ، ملتان میں پی ایس ایل کے میچز کرانے کا اعلان

پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز ملتان سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات پر آنے والے عوامی ردعمل کے بعد پی سی بی نے گھٹنے ٹیک دئے۔
سوشل میڈیا پر "ملتان سلطان بائیکاٹ کرو” کی کمپین نے سابق فیصلہ برقرار رکھنے پر مجبور کردیا ۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ میچز کی منتقل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ افواہیں ہیں ۔
میچ شیڈول کے مطابق کراچی ، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے ۔