Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسٹار نیشن ورلڈ کپ جرسی کی رونمائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی سٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

اس سلسلے میں پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔

یہ تقریب اس بات کو ظاہر کررہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن جرسی درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور ُپرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ اس جرسی کا ہر اسٹار کرکٹ کے میدان میں کارناموں ،چمک دمک اور کچھ کر دکھانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔
یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہےبلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے۔اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔

یہ اسٹار نیشن جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور ۔ Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ جرسی پہن کر شائقین فخریہ انداز میں اپنے قومی ہیروز کے کارناموں کو یاد کرنے کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں، جو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ہماری شاندار روایات دکھانے کے لیے تیار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button