Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے اور امن کے فروغ کی ضرورت ہے : ڈاکٹر محمد علی شاہ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت ختم ہوتی جارہی ہے، جس سے الجھاؤ اور نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام کو جدید انداز سے تربیت دی جائے۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام شعور فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ پیکٹ فار ٹالرنس کے تحت ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر نے مزید کہاکہ ہم سب کو اختلاف رائے سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کا احترام کرناچاہیے، اور معاشرے میں امن کا داعی بن کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تربیتی ورکشاپ سے شہزاد اقبال ، عثمان رزاق ، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر شاہد بخاری و دیگر نے بھی خطاب کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ میں ذہنی دباؤ اور انتہا پسند سوچ سے نبٹنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔

تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر فواد رسول و دیگر نے شرکت کی، جبکہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button