Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

الیکشن 2024 : ڈیوٹی سے انکار؛ 40 اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع

محکمہ سکولز نے الیکشن میں ڈیوٹی دینے سے انکار کرنے والے 40 سے زائد اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی۔

محکمہ سکولز نے عام انتخابات 2024 میں الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، اس ضمن میں ملتان کے اسلامیہ ہائی سکول حرم گیٹ ، کی مسز عظمیٰ سعید کو فوری طور پر معطل کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور ان سے وضاحت طلب کی گئی ۔

جبکہ ملتان کے ہی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ کی ٹیچر نمرہ سرور، گرلز ہائی سکول شمس آباد نمبر ٹو کی تعظیم کوثر،گرلز ہائی سکول نور جہاں اسماعیل آباد کی ریحانہ یاسمین سمیت 40 اساتذہ و ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے ان اساتذہ کی ڈیوٹی الیکشن کے سلسلہ میں لگائی گئی تھی، انہوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا، جس پر ان تمام کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، اور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خود سی ای او کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں، ورنہ ان کے خلا ف پیڈا ایکٹ کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button