Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے طلباء کےلئے خوشخبری

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پیف ماسٹر لیول سکالرشپ کے 52 لاکھ روپے کے چیک بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء طالبات میں تقسیم کیے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی اور محنت سے پڑھنے کی تلقین کی۔
انہوں نے سکالرشپ ایوارڈ کرنے والی کمیٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔

تقریب میں ڈائریکٹر سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عنبرین علیم ، ڈپٹی ٹریژار زاہد محمود اور سکالرشپ ایڈ آفیسر انتخاب عالم اور طلباء طالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button