Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباء کی ماہانہ فیس میں اضافہ کردیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر میں چیئر پرسن ڈاکٹر سعید شفقت کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر کے 84ویں اجلاس کا انعقاد ہوا، مینیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے اجلاس میں بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔

اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیف پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کی ماہانہ فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مڈل لیول پارٹنر سکولوں کی فی بچہ فیس میں 50روپے، سیکنڈری لیول پارٹنر سکولوں کی فی بچہ فیس میں 100روپے اور ہائیر سیکنڈری لیول پارٹنر سکولوں کی فی بچہ فیس میں 200روپے اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی۔

پیف پارٹنرز کو جماعت ششم تا ہشتم فی بچہ 50 7 روپے، جماعت نہم تا دہم سائنس طلباء1200روپے، آرٹس طلباء 1000روپے اور ہائیر سیکنڈری سائنس طلباء 1700روپے اور آرٹس طلباء 1400روپے ادا کیے جائیں گے۔

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ای واؤچر متعارف کروانے کی منظوری بھی دے دی، جس سے واؤچر کارڈز کی پرنٹنگ کے دوران خرچ ہونے والے لاکھوں روپے بچائے جا سکیں گے ، اور ایجوکیشن واؤچر سکیم پروگرام سے منسلک پیف پارٹنرز کی پیمنٹ میں تاخیر نہیں ہو گی۔

اجلاس کے دوران دیگر اہم ایجنڈوں پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں بورڈ ممبر عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، باسط خان (ٹیکنوکریٹ)، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا(ایڈیشنل سیکرٹری)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق(اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن)،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد علی اعجاز (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے شاہین محبوب(ڈپٹی سیکرٹری)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سے میاں عثمان علی (ایڈیشنل سیکرٹری)، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃ العین میمن، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز)راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس (محمد فاروق) اور دیگر پیف کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئر پرسن بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید شفقت نے کہا کہ طالب علموں کی ماہانہ فیس بڑھانے کا مقصد پارٹنر سکولوں کی مالی اعانت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پارٹنر سکولوں کو کوالٹی ایجوکیشن کا معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button