Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا پارٹنر سکولوں کےلئے بڑا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کی روشنی میں درجہ بندی کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اے سٹار کیٹگری سکولوں کی ماہانہ پیمنٹس میں 40 فیصد جبکہ اے (A)کیٹگری میں آنے والے سکولوں کی ماہانہ پیمنٹس میں 25فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ اضافہ اگلے تعلیمی سال 2024-25 سے کیا جائے گا، ترجمان نے مزید بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کے احکامات پر پیف کی ویب سائیٹ پر تفصیلی سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ پیف پارٹنرز کی پیمنٹس میں اضافہ درجہ بندی کی بنیاد پرکیا جائے گا، اے سٹار کیٹگری سکولوں کی پیمنٹس میں جماعت نرسری تا دوئم تک 30 فیصد اور جماعت سوئم تا بارہویں تک 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اے کیٹگری سکولوں کی پیمنٹس میں جماعت نرسری تا دوئم تک 20فیصد اور جماعت سوئم تا بارہویں تک 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کم بجٹ اور مالی مشکلات کے باوجود سکول پارٹنرز کی فلاح اور بھلائی کے لیے گاہے بگاہے احسن اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔
پیف انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پیف پارٹنرز کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ پیف پارٹنرز بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دے سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button