Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف : کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ برائے 23-2022 کے نتائج کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ برائے 2022 23 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیسٹ میں 7ہزار326پارٹنر سکولوں کے 3لاکھ 35ہزار 840 طالب علموں نے حصہ لیا، کیو اے ٹی میں87 فیصد سے زائد پارٹنر سکولوں نے کامیابی حاصل کی۔

پیف کے ترجمان نے بتایا کہ فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک 3ہزار 302 سکول، ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک 1ہزار 577 سکول اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 1ہزار 475 پارٹنر سکول اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح 1لاکھ 82ہزار707 طالبات نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی جن کی تعداد طلبہ سے زائد ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک مرتبہ ناکام ہونے والے سکولوں کی تعداد 413، دو مرتبہ فیل شدہ سکولوں کی تعداد 436 جبکہ 44 سکول لگاتار تین مرتبہ کیو اے ٹی میں ناکام ہوئے۔
یہ ٹیسٹ پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے ہر سال لیا جاتا ہے، اور ایک مرتبہ ناکام ہونے والے سکول کو وارننگ، دو مرتبہ ناکام ہونے والے پارٹنر سکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں 50فیصد کٹوتی کی جاتی ہے، جبکہ لگاتار تین مرتبہ فیل ہونے والے سکول سے تعلیمی شراکت ختم کر لی جاتی ہے۔

دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃ العین میمن اورڈائریکٹر (QAI) محمد شفیق احمد نے کامیاب سکول پارٹنرز کو مبارکباد دی ، اور ناکام ہونے والے سکول مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دیں تاکہ اگلے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں اچھے نتائج لے کر کامیاب ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button