Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پیف کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر قرات، نعت، تقاریر، سیک ریس، لانگ جمپ اور 100میٹر ریس مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔
مقابلہ جات میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری لیول کے 124پیف پارٹنرز کے 135طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں جمنیزیم سپورٹس بورڈ میں ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پہلی پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا ء میں 15ہزار روپے، دوسری پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا ء میں 10ہزارروپے اور تیسری پوزیشن حا صل کرنے والے طلباء میں 5ہزار روپے کیش پرائز، ٹرافیاں اور اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں سیکرٹری سپورٹس بورڈ شاہد زمان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اپنے خطاب میں سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیاں بھی بہت ضروری ہیں کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور ارتقاء کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
تعلیم صرف درسی کتُب اور لیکچر تک محدود نہیں ہوتی بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں، جن سے طلباء کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشو و نما ہوتی ہے۔

تقریب میں چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر سعید شفقت، ڈی جی سپورٹس بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، سی ای او ٹیوٹا قرۃ العین میمن، پیف کے سینئر افسران، پیف پارٹنرز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے خطاب کے دوران ایم ڈی پیف نے کہا کہ ان تمام مقابلہ جات کے انعقاد کا سہرا سابقہ ایم ڈی پیف منظر جاوید علی اور سابقہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قر ۃ العین میمن کو جاتا ہےش جنہوں نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے مقابلہ جات کا انعقاد کروایا۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف انتظامیہ گاہے بگاہے اپنے پیف پارٹنرز کے لیے ایسے احسن اقدامات کرتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے پیف بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی منظوری کی روشنی میں درجہ بندی میں پوزیشن حا صل کرنے والے پیف پارٹنرز کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پیف پارٹنرز جو اپنی درجہ بندی Categarization/کے دوران اے سٹار (A*) کیٹگری میں آئیں گے، اُن تمام پیف پارٹنرز کی فنڈنگ میں 40فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، اور A کیٹگری میں آنے والے پیف پارٹنرز کی فنڈنگ میں 25فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران ایم ڈی پیف نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی، اور تمام پیف پارٹنرز اور اساتذہ کو ہم نصابی سر گرمیوں اور کھیلوں کے بہترین انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button