Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پارٹنر سکولوں کو 3 ارب 79 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر دی گئیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 3 ارب 79 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ ادائیگیاں 7 ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو مارچ، اپریل2024 اور دیگر تمام بقایا جات کی مد میں کی گئیں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ واجبات پیف پارٹنرز کو اُن کے بینک اکاونٹس کے ذریعے ادا کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارٹنر سکولوں کو مارچ2024 کی مد میں 1 ارب 71 کروڑ روپے، اپریل 2024 کی مد میں 1 ارب 66 کروڑ روپے اور تمام بقایاجات کی مد 42 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام پارٹنر سکولوں کو 30 اپریل 2024 تک کی تمام تر ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مئی 2024کی پیمنٹ چند دنوں میں پارٹنر سکولوں کو ادا کر دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button