Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ، پیف نے الزامات مسترد کردئیے

پیف کے پارٹنر سکولز بند ہونے سے 27 لاکھ غریب بچوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

جنرل سیکرٹری پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان شیخ محمد ارشد اٹارا کا کہنا ہے کہ بروقت ادائیگیاں نہ کی گئیں تو 3 لاکھ اساتذہ بیروزگار ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرمیں ساڑھے سات ہزار سکولز کو 3 ماہ سے فیسوں کی مد میں حکومت کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جارہی ہے، فنڈز نہ ملنے کے باعث پیف پارٹنر سکولز شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

جبکہ دوسری طرف پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیف پارٹنرز کو 3 ماہ سے پیمنٹ نہ ملنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پیف پارٹنرز کو فروری 2024 تک کی تمام ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، پیمنٹس کی فائلوں پر کام مکمل ہوچکا ہے، پیف پارٹنرز کو اگلے ہفتے مارچ اور اپریل 2024 کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی، حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز کی منظوری آخری مراحل میں ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف انتظامیہ نے اپنے انتظامی اخراجات میں کمی کر کے پارٹنر سکولوں کی ادائیگیوں میں پچھلے ماہ 100 روپے ماہانہ اضافہ کیا ہے، پیف پارٹنرز کو فروری 2024 کی ادائیگیاں نئے ریٹس کے مطابق کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button