Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف : سکول انفارمیشن سسٹم میں طلباء و طالبات کی تصاویر درست کرنے کا حکم

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سکول انفارمیشن سسٹم میں طلباء و طالبات کی تصاویر درست کرنے کی ہدایت کردی۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ قبل تمام سکولوں کو طلباء کی تصاویر درست کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر ان ہدایات پر مکمل عمل نہیں کیاگیا اور بہت کم تصاویر درست کی گئیں۔

تمام مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تصاویر درست کی جائیں، آئندہ تصاویر کی مدد سے طلباء کی تصدیق کی جائے گی اگر تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی تو اس کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

اس لئے ایک اور موقع فراہم کیا جارہا ہے وہ سکول انفارمیشن سسٹم میں تصاویر کو درست کریں ْ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button